سندھ اینگرو کول مائننگ اور آئی یو سی این میں معاہدے پر دستخط

تھر پارکر میں حیاتیاتی ماحول کے تحفظ اور ایک پائیدار نظام مربوط کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔


Staff Reporter February 27, 2019
تھر پارکر میں حیاتیاتی ماحول کے تحفظ اور ایک پائیدار نظام مربوط کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔فوٹو: فائل

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور فطرت کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم آئی یو سی این نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور فطرت کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم آئی یو سی این نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سندھ خصوصاً تھر پارکر میں حیاتیاتی ماحول کے تحفظ اور ایک پائیدار نظام مربوط کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ معاہدے پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او ابوالفضل رضوی اور آئی یو سی این ایشیاکی ریجنل ڈائریکٹرابان مارکر کبراجی نے دستخط کیے۔

آئی یو سی این ایشیاکی ریجنل ڈائریکٹرابان مارکر کبراجی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مستقل ترقیاتی اہداف2030کے تحت کلیدی ماحولیاتی اہداف کے حصول، گرین بیلٹ اور روڈ کے مابین تعلق کی شناخت اوربیلٹ روڈ منصوبے کو گرین بنانے کی فیصلہ سازی کرنے کیلیے ایک خصوصی پالیسی اسٹڈی پر کام جاری ہے۔

چینی کونسل برائے بین الاقومی تعاون کے چیف ایڈوائزر آرٹ ہینسن نے کہا کہ پاکستان ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا اہم اسٹیک ہولڈر ہے اور سی پیک کے تحت پاکستان میں جاری بیلٹ روڈ منصوبوں کی بہترہم آہنگی کیلیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان منصوبوں سے منسلک سماجی استحکام کو ماحولیاتی اور حیاتیاتی تحفظ سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں