پاکستان اور بیلجیم میں تجارتی تعاون و سرمایہ کاری کے ایم اویوز پر دستخط

یہ پہلا موقع ہے کہ بیلجیم کی بڑی کاروباری کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایم او یو سائن کیا ہے۔


Press Release February 27, 2019
یہ پہلا موقع ہے کہ بیلجیم کی بڑی کاروباری کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایم او یو سائن کیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان اور بیلجیم نے باہمی تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے برسلز کی 3 نمایاں تجارتی کمپنیوں فلینڈرز انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، ولونیا ایکسپورٹ انویسٹمنٹ ایجنسی اور برسلز ایجنسی فار بزنس سپورٹ کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بیلجیم کی بڑی کاروباری کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایم او یو سائن کیا ہے۔ دستخط کی تقریب میں ٹڈاپ کی نمائندگی برسلز میں پاکستانی سفیرنغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں