پاکستان سے سرمایہ کاری معاہدہ نہ ہونیکا افسوس ہے اولسن

امریکا اقتصادی مدد فراہم کرنا چاہتا ہے، پاکستان سے تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتے ہیں


Numainda Express August 01, 2013
امریکی سفیر کی چیئرمین سرمایہ کاری بورڈسے ملاقات، معاہدے کیلیے پرعزم ہیں، محمد زبیر۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان کواقتصادی بحالی میں مدد فراہم کرنا چاہتی ہے، امریکا اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور امریکا پاکستان کی سیاسی اورسفارتی حمایت کوہمیشہ بڑی اہمیت دیتا ہے۔

امریکی سفیرنے بدھ کوسرمایہ کاری بورڈکے دورے موقع پرچیئرمین محمدزبیر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ملاقات میںگزشتہ حکومت کے زیرالتوامعاملات بالخصوص دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔



ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے کہاکہ امریکااورپاکستان نے دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر2004میں بات چیت کا آغاز کیا لیکن 9 سال گزرنے کے باوجود اس معاملے کو نمٹایا نہیں جاسکاہے جو افسوسناک ہے۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین محمدزبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکاکے ساتھ بلاتاخیر دوطرفہ سرمایہ کاری کامعاہدہ کرنے کیلیے پرعزم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں