طالبان کی دھمکیوں کے باوجود وزیرستان جاؤں گاعمران
ہم اقتدارمیں آکرحکومتی شخصیات کے زیراستعمال عمارتوں کوتعلیمی...
جمعہ کو ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا طالبان کی طرف سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود ہم نے وزیرستان جا نے کا فیصلہ تبدیل نہیں کیا، وہاں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اس لئے وہاں جانا ان کی جماعت کے لئے ایک امتحان ثابت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم وہاں جا کر جلسہ کریں گے اور ثابت کریں گے کہ تحریک انصاف اہم فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اداروں کو صحیح طریقے سے چلانے کیلئے انہیں سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔ ہم اقتدارمیں آکرحکومتی شخصیات کی زیراستعمال عمارتوں کوتعلیمی مراکز اورلائبریزمیں تبدیل کریں گے اورہماری جماعت کا ہررکن اپنے اثاثے ظاہرکرے گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ اگرہمیں ہماری پالیسیوں کے مطابق کام نہیں کرنے دیا گیا تووہ اقتدارکو چھوڑنا پسند کریں گے
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے اپنی معاشی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اورہم ٹیکس کی ادائیگی کے رجحان کو پروان چڑھائیں گے، پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں لوگ ٹيکس سے زیادہ صدقہ اور خیرات دیتے ہیں کیونکہ وہ یہ سجھتے ہیں کہ ان کا پیسہ صحیح جگہ استعمال نہیں ہوگا۔
عمران خان نے کہاکہ اس وقت پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ امن وامان کا ہے جس کے باعث صنعت کارڈراور خوف کا شکار ہیں اوروہ اپنا سرمایہ بنگلہ دیش اور دبئی منتقل کر رہے ہیں۔ ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگارماحول پیدا کرنا ہوگا۔
پاکستان کے بھارت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات پرعمران خان نے کہا ہمیں دوسرے ممالک سے اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔ ہماری جماعت اسرائیل سے کسی بھی طرح کے تعلقات قائم کرنے کی حامی نہیں۔