پاک بھارتی کشیدگی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ او آئی سی اور ترکی سے رابطہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ترک وزیر خارجہ نے مکمل تعاون کا یقین دلایا، شاہ محمود قریشی
VALENCIA:
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ہمیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، بھارت کی پاکستان میں در اندازی اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پہلے سے خدشہ تھا کہ ہندوستان خطے کا امن تہہ و بالا کرسکتا ہے، ہم نے عالمی برادری کو اپنے خدشات اور تشویش سے باخبر رکھا ہے۔
قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو خط لکھا اور بھارت کی جانب سے جنگی جنون اورجارحیت سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارت نے پاک سر زمین کو بھی نشانہ بنایا جو پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہے جس سے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے جب کہ بھارت کی حکمران جماعت خطے میں جنگی جنون پیدا کرکے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: جواب دینے کے لیے جگہ اور وقت کا تعین کرلیا بھارت اب انتظار کرے، ترجمان پاک فوج
دوسری جانب وزیر خارجہ نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمی کو بھی خط لکھ اور ان کی توجہ بھارتی جارحیت کی جانب مبذول کرائی۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی در اندازی بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی اور جارحانہ اقدام ہے، پاکستان حق حفاظت خود اختیاری کے تحت دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، بھارت نے پلوامہ واقعہ کو بنیاد بنا کر نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جارحیت خطے کے امن و امان کیلئے خطرہ بن چکی ہے، متحدہ عرب امارات سے کہا ہے بھارتی وزیر خارجہ کو اوآئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت واپس لیں، بصورت دیگر ہمیں اجلاس میں شرکت کے فیصلہ پرنظرثانی کرنا پڑے گی۔
ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کی دراندازی اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، لیکن اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، ہندوستان کی جارحیت کے خلاف دفاع کا مکمّل حق رکھتے ہیں۔ ترک وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو اپنی حکومت کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ صورتحال کی نزاکت بڑھنے پر خط بھیج رہا ہوں، میرا خط سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی بھجوایا جائے اور سلامتی کونسل پاکستان کے خلاف بھاری جارحیت کو فوری رکوائے۔ وزیر خارجہ کے خط کی کاپی اقوام متحدہ کے صدر کو بھی بھجوادی گئی۔