ضمنی انتخابات کراچی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

متحدہ کو پتنگ، ن لیگ کو شیر، پی پی کو تیر، تحریک انصاف کو بلا الاٹ کردیا گیا


Staff Reporter August 01, 2013
متحدہ کو پتنگ، ن لیگ کو شیر، پی پی کو تیر، تحریک انصاف کو بلا الاٹ کردیا گیا. فوٹو فائل

سندھ الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی وصوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر 22اگست کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلیے امیدواروں کی حتمی فہرست انتخابی نشان کے ساتھ جاری کردی ہے۔

انتخابی دنگل کیلیے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست این اے254 سے 15 امیدواروں، صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس95سے 11اور پی ایس103سے 11 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے رئوف صدیقی، محمد حسین اور علی محمد راشد کو قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر میدان میں اتارا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں بھی عام انتخابات کی طرح ایم کیوایم کے امیدوار کو پتنگ، ن لیگ کو شیر، پیپلزپارٹی کو تیر، تحریک انصاف کو بلا اور آزاد امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کیے ہیں ۔



بدھ کو الیکشن کمیشن سے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق ق این اے254پر ایم کیوایم کے امیدوار علی محمد راشد ، تحریک انصاف کے محمد نعیم، پیپلزپارٹی کے مولانا عبدالستار اورن لیگ کے میاں محمدالیاس رشیدکے درمیان انتخابی مقابلہ ہوگا، اس نشست پر آزاد امیدواروں میں اصغر درس، ایس ایم فاروق، سجاد حسین اور دیگر شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس95میں متحدہ قومی موومنٹ کے محمد حسین ، پیپلزپارٹی کے جمیل ضیا ، نلیگ کے جاوید خان اور دیگر آزاد امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پی ایس 103 میں ایم کیوایم کے عبدالرئوف صدیقی، پیپلزپارٹی کے فیصل شیخ ، تحریک انصاف کے سلطان احمد اور دیگر8امیدوار کے درمیان انتخابی مقابلہ ہوگا۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم چلانے کیلیے امیدواروں کو 20اگست تک مہلت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں