مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت عروج پر مزید دوکشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جگہ جگہ چھاپے بھی مارے جارہے ہیں


ویب ڈیسک February 27, 2019
دوروزہ ہڑتال کی کال حریت رہنماوں کی جانب سے دی گئی: فوٹو: فائل

ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فورسز کی جانب سے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم وادی بھر میں ہڑتال جاری ہے۔ دوروزہ ہڑتال کی کال حریت رہنماوں کی جانب سے دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں