
گزشتہ روزوفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرمکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا سینما ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی فلموں کے بائیکاٹ کے بعد اب کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں بھارتی فلموں اور اشتہارات پر پابندی عائد
اداکارشان نے پاکستانی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، دشمن پڑوسی ملک کی فلموں پرانحصار کرنا کبھی بھی ہماری منصوبہ بندی نہیں تھی، ہم نے کبھی بھی اس بات پرانحصار نہیں کیا کہ بھارتی یہاں آئیں اور ہمارے ملک میں سینما بنائیں۔ ہم نے اپنے ملک میں اپنے سینما ہاؤسز بنائے، بالکل اسی طرح ہمیں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے بجائے اپنی خود کی فلمیں بنانی چاہئیں اورانہیں اپنے ملک میں ریلیز کرنا چاہیے۔
Now is the time to grow .our exports should cross our imports our dependability on the hostile neighbour is never a plan , we made our own cinemas houses we didn’t depend on Indian cinema houses to come and make them in Pakistan and we can do the same for films 🎥🇵🇰🙏🏼❤️ pic.twitter.com/dPnvw1zSEx
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) February 26, 2019
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی فنکار بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ
اداکار شان کے علاوہ پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار فیصل قریشی نے بھی پاکستان میں بھارتی فلموں کی پابندی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے فواد چوہدری کے الفاظ دہرائے جس میں انہوں نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کا اعلان کیا تھا اورپیمرا کو ہدایت دی تھی کہ وہ بھارت میں بننے والے اشتہارات کے خلاف بھی کارروائی کرے۔
Cinema Exhibitors Association has boycotted Indian content, no Indian Movie ll be released in Pakistan. Also have instructed PEMRA to act against Made in India Advertisements.
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) February 26, 2019
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔