شان کا پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کا خیرمقدم
شان نے اس فیصلے کو پاکستانی سینما کیلئےاچھا اقدام قرار دیا
نامور پاکستانی اداکار شان نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی سینما کے لیے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے۔
گزشتہ روزوفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرمکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا سینما ایگزیبیٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی فلموں کے بائیکاٹ کے بعد اب کوئی بھی بھارتی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں بھارتی فلموں اور اشتہارات پر پابندی عائد
اداکارشان نے پاکستانی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، دشمن پڑوسی ملک کی فلموں پرانحصار کرنا کبھی بھی ہماری منصوبہ بندی نہیں تھی، ہم نے کبھی بھی اس بات پرانحصار نہیں کیا کہ بھارتی یہاں آئیں اور ہمارے ملک میں سینما بنائیں۔ ہم نے اپنے ملک میں اپنے سینما ہاؤسز بنائے، بالکل اسی طرح ہمیں بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے بجائے اپنی خود کی فلمیں بنانی چاہئیں اورانہیں اپنے ملک میں ریلیز کرنا چاہیے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی فنکار بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ
اداکار شان کے علاوہ پاکستان ٹی وی کے نامور اداکار فیصل قریشی نے بھی پاکستان میں بھارتی فلموں کی پابندی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے فواد چوہدری کے الفاظ دہرائے جس میں انہوں نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کا اعلان کیا تھا اورپیمرا کو ہدایت دی تھی کہ وہ بھارت میں بننے والے اشتہارات کے خلاف بھی کارروائی کرے۔