نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس بھارت کو جواب دینے کیلیے اہم فیصلے

وزیراعظم کا پاک فضائیہ کو لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی کارروائی پر زبردست خراج تحسین


ویب ڈیسک February 27, 2019
بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں بھارت کو جواب دینے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے ردعمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں بھارت کو جواب دینے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی حدود میں کسی بھی قسم کی دراندازی کا فوری اور موثر جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کو لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی کارروائی پر زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

دوسری جانب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوسرے روز بھی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری رہے گا جب کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ 2 بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں