سندھ کابینہ میں بھارتی جارحيت کے خلاف قرارداد منظور

پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک February 27, 2019
پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعلیٰ سندھ۔ فوٹو : فائل

سندھ کابینہ نے بھارتی جارحيت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی جارحيت کی شدید مذمت اور بھارتی جارحيت کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوسری جانب بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے خلاف پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی نے مذمتی قراردادیں منظورکر لیں۔ قرارداد میں پاک فوج کو بھارتی حملے کا بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور بھارت کو خبردار کیاگیا ہے کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |