مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ2 پائلٹ ہلاک

پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیر میں داخل ہوئے اور 2 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا، بھارتی میڈیا
بھارتی ایئر فورس کا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : سوشل میڈیابھارتی ایئر فورس کا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

بھارتی ایئر فورس کا طیارہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

TOKYO:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوگئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی طیارے مقبوضہ کشمیرمیں داخل، بھارت کوجواب دے دیا

گزشتہ روز بھارت کی جانب سے دراندازی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ کی صورتحال ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے شدید گولہ باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیرکے نوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے اور 2 بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔

 
Load Next Story