
پاک فضائیہ نے بھارتی دراندازی کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی دوسری جانب جوابی کارروائی کی، اس اقدام کا مقصد اپنے دفاع کے حق، عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
Pakistan shall respond pic.twitter.com/cNdjfynj2W
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) February 27, 2019
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کر کے بھارت کو واضح انتباہ کیا ہے کہ پاکستان بھی بھارت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا مگر مجبور کیا گیا تو تیار ہے۔

#Pakistanstrikesback #PAF undertook strikes across LoC from Pakistani airspace. Sole purpose of this action was to demonstrate our right, will and capability for self defence. We do not wish to escalate but are fully prepared if forced into that paradigm#PakistanZindabad
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) February 27, 2019
اس خبرکوبھی پڑھیں: جواب دینے کے لیے جگہ اور وقت کا تعین کرلیا بھارت اب انتظار کرے
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پاکستانی حدود میں داخل ہوکر بزدلانہ کارروائی تھی تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی نے بھارتی طیاروں کو دم دباکر بھاگنے پر مجبور کردیا تھا ۔ بھارتی دراندازی پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جواب دینے کے لیے وقت اور جگہ کا انتخاب کرلیا ہے بھارت اب سرپرائز کا انتظار کرے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔