ملکی حالات کے پیش نظر فضائی ایمرجنسی نافذ

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا۔


ویب ڈیسک February 27, 2019
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سمیت تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا۔

موجودہ حالات کے پیش نظر ملک بھر میں فضائی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں موجودہ حالات کے پیش نظر فضائی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت تمام ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے اور اس کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان کا بھارت کو جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پورے ملک کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہیں اور تمام ایئرلائنز کو اپنی شیڈول فلائٹس کو ری شیڈول کرنے کا کہہ دیا گیا ہے اور نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا تاہم کوئی بھی ایئرلائن سول ایوی ایشن کی اجازت کے بغیر نیا شیڈول جاری نہیں کرسکتی جب کہ فضائی آپریشن بحال کرنے کا باضابطہ اعلان سول ایوی ایشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں