پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں امریکا

پاکستان اور بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے تحمل سے کام لیں، امریکی وزیر خارجہ


ویب ڈیسک February 27, 2019
پاکستان اور بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے تحمل سے کام لیں۔ مائیک پومپیو فوٹو : فائل

امریکا نے پاکستان اور بھارت کو 'مزید ملٹری ایکشن' سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں خطے میں جارحیت کم کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف مزید 'فوجی ایکشن' سے پرہیز کرنے پر زور دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے مزید کہا کہ کسی قسم کی جارحیت کے بجائے تحمل سے کام لیا جائے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔ خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت اور پاکستان کشیدگی کے خاتمے کیلیے تحمل سے کام لیں، چین

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کو براہ راست باہمی رابطے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے کشیدگی میں کمی ممکن ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی تھی جنہیں پاک فضائیہ نے بھاگنے پر مجبور کردیا تھا جب کہ بھارت کے باز نہ آنے پر آج پاکستان نے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور ایک پائلٹ کو حراست میں لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔