بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور چکلالہ ایئربیس پر دہشتگردی کی کوشش ناکام

گزشتہ رات 18 دہشتگرد پولیس کی وردی میں آئے اور ڈی آئی جی نام لے کر ایئر پورٹ میں داخلے کی کوشش کی۔


ویب ڈیسک August 01, 2013
اے ایس ایف حکام نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنادیا، ایکسپریس نیوز فوٹو : فائل

KARACHI: بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور چکلالہ ایئربیس پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 4 بجے پولیس کی وردی میں ملبوس 18 دہشت گرد 3 ہائی روف گاڑیوں میں آئے اور ڈی آئی جی کا نام لے کر ایئرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اے ایس ایف حکام نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے وزارت دفاع کا اجازت نامہ مانگا اور شک پڑنے پر تھانہ ایئرپورٹ فون کرکے معلومات لینے کی کوشش کی، یقین ہوجانے پر اے ایس ایف حکام نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور دہشت گرد وائرلیس پیغام سن کر اپنی گاڑیوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، امکان ہے کہ دہشت گردوں کی گاڑیوں میں بھاری تعداد میں تخریب کاری کا مواد موجود تھا۔

واضح رہے کہ 3 ماہ قبل دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور چکلالہ ایئربیس کو ہائی الرٹ کیا گیا تھا اور اس واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں