
بھارت کی جانب سے گزشتہ روزدراندازی کے بعد پاکستان کا کرارا جواب الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ اسی تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر میں 'پاکستان آرمی زندہ باد' کی دھوم مچی ہوئی ہے اوریہ دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: بھارت کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، ترجمان پاک فوج
پاکستانی ٹرینڈنگ میں بھی 'پاکستان آرمی زندہ باد' 'پاکستان اسٹرائیک بیکس'، 'پاکستان ائیرفورس آرپرائیڈ' اور'پاکستان زندہ باد' ٹاپ ٹرینڈزمیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جب کہ 2 بھارتی پائلٹس کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔