پشاور پولیس نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان سے 100 کلو دھماکا خیز مواد، 600 گز بارودی تاڑ اور 800 ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کئے گئے۔


ویب ڈیسک August 01, 2013
ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

پولیس نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے متنی کے علاقے کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی، اس دوران شیکھان کے راستے سے آنے والی کراچی نمبر پلیٹ کی گاڑی کو پولیس نے چیکنگ کے لئے روکنے کی کوشش کی تاہم ملزمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے بھی ہار نہیں مانی اور تعاقب کے بعد علاقہ غیر سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو پکڑلیا اور تلاشی کے دوران 100 کلو دھماکا خیز مواد، 600 گز بارودی تار اور 800 ڈیٹونیٹرز برآمد کر لئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |