پاک بھارت کشیدگی امریکا کا پاکستان کی عسکری قیادت سے رابطہ

امریکا سمیت دنیا کو تمام صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک February 27, 2019
امریکا سمیت دنیا کو تمام صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں، ترجمان پاک فوج فوٹو:فائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر پینٹاگون نے پاکستان کی عسکری قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر امریکی عہدے داروں نے رابطے کیے ہیں، پینٹاگون نے بھی پاکستان کی عسکری قیادت سے رابطہ کیا ہے جب کہ امریکا سمیت دنیا کو تمام صورت حال سے آگاہ کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کو جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، ترجمان پاک فوج

اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا، بھارت میں ایک اور طیارہ گرنے کی بھی اطلاع ہے لیکن اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پاکستانی مسلح افواج کے پاس بھارتی دراندازی اور جارحیت کا جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا، یہ بھارت کی گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کا بدلہ نہیں ہے بلکہ اپنے دفاع کی صلاحیت کا مظاہرہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

واضح رہے کہ بھارت کی دراندازی کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جس کے نتیجے میں 2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے اور دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔