اسلام آباد سرگودھا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درمیانی شدت كا زلزلہ

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 تھی تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔


APP August 01, 2013
زلزلے کا مرکز ڈیرہ اسماعیل خان كے نواحی علاقے پیزو میں زمین میں 10 كلو میٹر گہرائی میں تھا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد، سرگودھا اور ڈیرہ اسماعیل خان كے علاقوں میں درمیانی شدت كے زلزلے كے جھٹكے محسوس كئے گئے۔

زلزلہ صبح 10 بجے کے لگ بھگ آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ اسماعیل خان كے نواحی علاقے پیزو میں زمین میں 10 كلو میٹر گہرائی میں تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں