
پاکستانی حدود میں بھارتی دراندازی کے جواب میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیاہے پاک فوج کے اس جرات مندانہ اقدام کو کھلاڑیوں نے سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کو سلام پیش کیاہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کو کراراجواب دینے پر فنکاروں کا پاک فوج کو خراج تحسین
سابق کرکٹر شعیب اخترنے کہا ہمارے بہادر سپاہیوں نے بھارتیوں کی جارحیت پر کرارا جواب دیاہے، اس بہادری پر پاک فضائیہ اورپاکستان آرمی کو ہمارا سلام، پاکستان زند ہ باد۔
The response to aggression is retaliation. A strong one as given by our brave soldiers. Salute to PAF & Pakistan Army.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 27, 2019
Pakistan Zindabad.
I hope we reach an amicable solution. #PakistanZindabad #PakistanStrikesBack pic.twitter.com/xh24e7P6T8
شعیب اختر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاجیسا کہ ہمارے وزیر اعظم اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور کئی بار مذاکرات کی پیشکش بھی کی۔ لیکن اگر ہماری خودمختاری کو ٹھیس پہنچائی گئی تو یہ اس کا بھرپور اور مناسب ردعمل تھا۔
As our PM @ImranKhanPTI and DG ISPR @OfficialDGISPR have repeatedly said in past few days that we dont want war and have suggested several times to sit and talk.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 27, 2019
But if our sovereignty is challenged, an appropriate response was due. #PakistanZindabaad #PakistanStrikesBack pic.twitter.com/fWka81LH67
کرکٹروہاب ریاض نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہم کرکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں امن پھیلانے کے خواہاں ہیں، پاکستان زندہ باد۔
Pakistan Zindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/GYrucbzXsg
— Wahab Riaz (@WahabViki) February 27, 2019
کرکٹر محمد عامر نے پاک فضائیہ کی ایک تصویر شیئر کی جس پر پیغام درج تھا میں پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان کے لیے عزت اورپاکستان پر فخر ہے کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔
#respect #proudtobepakistani pic.twitter.com/s5i8YxOvwj
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 27, 2019
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔