بھارت کی اپنے طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق

طیارے کی تباہی، پائلٹ کی گمشدگی کی تصدیق بھارتی ترجمان وزارت خارجہ اور ایئر وائس مارشل نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کی


ویب ڈیسک February 27, 2019
تصدیق وزرات خارجہ کے ترجمان اور ایئر وائس مارشل نے مشترکہ پریس بریفنگ میں کی۔ فوٹو : اے این آئی

پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب اور پاک فوج کے ترجمان کے شواہد سے بھرپور پریس بریفنگ کے بعد بھارت اپنے طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری کی تصدیق کرنے پر مجبور ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے شاہینوں کے بھرپور جواب سے پریشان بھارت نے اپنے مگ 21 طیارے کی تباہی اور پائلٹ کی گمشدگی کی تصدیق کردی ہے۔ پاک فضائیہ کی کارروائی سے بھارت 'سرپرائز' رہ گیا تھا اور واقعے کے کئی گھنٹوں بعد میڈیا کا سامنا کرنے کے قابل ہوا۔

https://twitter.com/Iam_Usmaan/status/1100708539444707330

کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے عوام کو گمراہ رکھنے کی روایت برقرار رکھی اور اس بار بھی جھوٹ سے کام لیتے ہوئے صرف ایک طیارے اور ایک پائلٹ کی گمشدگی کی تصدیق کی جب کہ حقیقتاً پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا اور دو پائلٹ پاک فوج کی تحویل میں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : گرفتار بھارتی پائلٹ کا اعترافی بیان سامنے آگیا

دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر چیخ چیخ کر پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی میڈیا کو آج سانپ سونگھ گیا ہے جب کہ بھڑکے مارنے والے مودی اور کابینہ وزراء بھی اسکرین سے غائب ہیں۔ یہاں تک کے پاکستان کی حراست میں اپنے 2 پائلٹ کی رہائی کے لیے بھی تاحال کوئی سفارتی قدم نہیں اُٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں