بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی کو غیرقانونی قرار دیدیا

عدالت کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی اب آئندہ سال منعقد ہونے والے انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکتی، الیکشن کمیشن


AFP August 01, 2013
بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کی عدالت جماعت اسلامی کے کئی سینیئر رہنماؤں کو 1971 کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائے موت اورعمر قید کی سزائیں سناچکاہے۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کی عدالت نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس معظم حسین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا چارٹر ملک کے قانون کے منافی ہے اس لئے جماعت اسلامی کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے جبکہ بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی کی بطور پارٹی رجسٹریشن بھی معطل کردی گئی ہے اور وہ اب آئندہ سال منعقد ہونے والے انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی ملک کے قانون کے مطابق اپنے پارٹی قوانین میں ترامیم کرلے تو وہ اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہے اور دوبارہ الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہوکر انتخابات میں بھی حصہ لے سکتی ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے حامیوں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لئے عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے جماعت اسلامی کے کئی سینیئر رہنماؤں کو 1971 کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائے موت اورعمر قید کی سزا سنائی تھیں جس کے بعد ملک بھر میں جماعت اسلامی کے حامیوں نے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں