
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان ڈیویلیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ فخرزمان نے 2 اور گوہر علی نے 21 رنز کی باری کھیلی،قلندرز کی جانب سے محمد حسنین اور گُرنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا، احسن علی نے تیسری اوور میں لاٹھی چارج کرتے ہوئے یاسر شاہ سے 20 رنز بٹورے تاہم شین واٹسن 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
THE OYE HOYE MOMENT! @IamSandeep25 is on fire right now. @Umar96Akmal fails to pick him up and the timber is disturbed. Quetta are 45/3 after 6 overs
— Cricingif (@_cricingif) February 27, 2019
Scorecard & ball-by-ball details 👉 https://t.co/U2SQbMsfrb #LQvQG #PSL2019 #CricketForAll #KhelDeewanoKa #OyeHoye pic.twitter.com/CzV4ooYls0
اسپنر سندیب لیمی چین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کے بعد ریلی روسوو کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور پھر عمر اکمل اور دانیش عزیز کو ایک ایک رنز پر آؤٹ کرکے کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا جب کہ احسن علی بھی 33 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔
کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے شارٹس مارنے سے گریز کیا لیکن محمد نواز 12 اورسرفراز احمد کی اننگز 29 رنز پر تمام ہوگئی جب کہ فواد احمد بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 106 رنز ہی بناسکی اور آؤٹ ہوگئی جب کہ لاہور قلندرز کے اسپنر سندیب لیمی چین نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے 2، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
4 Overs
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2019
10 Runs
4 Wickets
What an incredible spell of bowling by @IamSandeep25.
QG: 57/5 (10 ov). LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #LQvQG pic.twitter.com/ttwf78FuVA
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔