پاک بھارت کشیدگی خیبرپختونخوا میں سرکاری طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ

تمام اسپتال ضروری ایمرجنسی ادویات اور ایمبولینسز کی دستیابی کو یقینی بنائیں، اعلامیے میں ہدایت

اسپتالوں میں تمام طبی عملے کو ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے، اعلامیہ فوٹو: فائل

KARACHI:
پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں خیبرپختونخوا میں سرکاری طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔


وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کے احکامات پر ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ جب کہ بڑے اسپتالوں میں اضافی 25 فیصد بستر اسٹینڈ بائی رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں تمام طبی عملے کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے، اس کے علاوہ اسپتال انتظامیہ ضروری ایمرجنسی ادویات اور ایمبولینسز کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں۔
Load Next Story