ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی حدود کی خلاف ورزی ہے صدرزرداری

ڈرون حملوں سے دوطرفہ تعلقات کی پاک امریکا خواہش کاجذبہ بھی متاثرہورہا ہے، صدر زرداری


ویب ڈیسک August 01, 2013
پاکستان افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، صدر زرداری۔ فوٹو : رائٹرز

لاہور: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے اس لئے عالمی برادری پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے تعاون کرے۔

ایوان صدر اسلام آباد میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے باوجود پاکستان کے عوام جمہوریت پسند اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، ملک میں پہلی بار ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو انتقال اقتدار ہوا ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ امریکا کی جانب سے قبائلی علاقوں میں کئے جانے والے ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی حدود کی خلاف ورزی ہیں، ان حملوں کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات کی پاک امریکا خواہش کا جذبہ بھی متاثرہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ مقتدر قوتوں کو افغان مفاہمتی عمل میں تمام فریقین کے تحفظات کاخیال رکھنا ہوگا۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن انتقال اقتدار پاکستان کےجمہوری سفرکا اہم سنگ میل ہے، پاکستانی عوام نے جمہوری اقدار کا ساتھ دیا جو امن اور خوشحالی کےلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی افواج اور عوام نے بڑی قربانیاں دیں ہیں جسے امریکا قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امریکا پاکستان کو ایک خوشحال اور مستحکم ملک دیکھنا چاہتا ہے اس لئے زندگی کے ہر شعبے میں اس کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں