
پلوامہ حملے اور گزشتہ روز کی در اندازی کے بعد مودی سرکار کچھ زیادہ ہی آپے سے باہر ہوگئی تھی، طاقت کے نشے میں چُور بھارتی فضائیہ نے آج پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کی تو انہیں ایسا نقصان ہوا کہ اب بھارت میں جنگ جنگ کے بجائے امن کی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں۔
Khaki Style of Celebration#PakistanStrikesBack #PakistanArmyZindabad #PakistanZindabad pic.twitter.com/u26lGq8n9d
— Ameer 'TigerAH' Hamza 🇵🇰 (@TigerAH_pk) February 27, 2019
بدھ کی صبح پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے دوبھارتی طیاروں کو مارگرایا جن میں سوار2 بھارتی پائلٹس ہلاک ہوگئے جب کہ ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جہاں اس کارروائی کے ذریعے دشمن کے دلوں میں اپنی دھاک بٹھادی وہیں قوم کی سر بھی فخر سے بلند کردیا۔
As expected Pakistan army is treating the Indian pilot with dignity and respect. #PakistanArmyZindabad pic.twitter.com/pLDimE5j91
— Rum (@rayqaaf) February 27, 2019
بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے شاہینوں میں سے ایک اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی بھی ہیں جو اب قوم کی آنکھ کا تارا اور فخر کا نشان بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کرکے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کردیا ہے، سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی کا تعلق کراچی سے بتایا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہوں نے عثمان پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی اور امتیازی نمبروں سے انٹر کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔
https://twitter.com/HumayounAbbasi2/status/1100708720110198784
اسکواڈرن لیڈر حسن علی نے 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی ہے۔ ایم ایم عالم نے 30 سیکنڈ میں چار اور ایک منٹ میں پانچ ہنٹر گرا کر راکھ اور خاک کے ڈھیر میں بدل کر ایسا عالمی ریکارڈ قائم کیا جو آج بھی کوئی توڑ نہیں سکا۔
ﺳﺮﭘﺮﺍﺋﺰ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﭘﺮﮨﻤﺎﺭﮮ ﺷﯿﺮ ﭘﺎﺋﻠﭧ ﺳﮑﻮﺍﺭﮈﻥ ﻟﯿﮉﺭ ﺣﺴﻦ ﺻﺪﯾﻘﯽ ﭨﯿﮑﻨﯿﺸﻨﺰ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ
— Javeria Syed (@BadarJaveria) February 27, 2019
ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺷﺎﻧﺪﺍﺭ ﺟﮯ ﺍﯾﻒ 17 ﺗﮭﻨﮉﺭ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ
PAKISTAN ZINDABAD pic.twitter.com/tPvHZ4XvKL
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔