مصر میں مسافر ٹرین میں آتشزدگی سے 24 افراد ہلاک اور 50 زخمی

ٹرین میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے


ویب ڈیسک February 27, 2019
حادثے کے شکار ٹرین میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ فوٹو : ٹویٹر

ABU DHABI: مصر میں مسافر ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ سے دارالحکومت قاہرہ آنے والی مسافر بردار ٹرین میں رامسس اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

آتشزدگی کی شکار ٹرین کی بوگیاں ریلوے اسٹیشن پر الٹ گئیں جس کے باعث زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 10 کی ہلاکت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ٹرین میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔