بھارت میں ایک طبقے نے جنگ کو مسترد کردیا ہے فواد چوہدری

پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں70ہزارشہادتیں دیں، فوادچوہدری


ویب ڈیسک February 27, 2019
پوری دنیامیں شدت پسندی کاعنصرپایاجاتاتھا،فوادچوہدری، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کےاندر ایک طبقے نے جنگ کو مسترد کردیا ہے۔

تنازعات کی رپورٹنگ کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھر بھارت کو امن کی دعوت دی ہے جب کہ بھارت کے اندر بھی جنگ کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پہلے ہی بتادیا تھا جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعظم

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کامیابی سے جنگ لڑی اور اس جنگ میں 70ہزارشہادتیں دیں، اب شدت پسندی کا خاتمہ کریں گے، شدت پسندی کا ناسور یک طرفہ تجزیے اور سوچ سے پروان چڑھتا ہے جہاں ایک زاویے سے تجزیہ کیا جائے اور دوسرے کو نظر انداز کیا جائے تو شدت پسندی جنم لیتی جو آگے چل کر دہشتگردی میں تبدیل ہوجاتی ہے اس لیے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ کے بعد اب شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔