بھارت کی گرفتار پائلٹ کی رہائی کیلیے پاکستان سے درخواست

پاکستان ’انڈین ایئرفورس‘ کے تباہ ہونے والے طیارے میگ 21 کے پائلٹ کو رہا کرے، بھارت


ویب ڈیسک February 27, 2019
گرفتار بھارتی پائلٹ کا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے فوٹو: این این آئی

بھارت نے پاکستان سے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی فوری اور بحفاظت رہائی کی درخواست کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 'انڈین ایئرفورس' کے تباہ ہونے والے طیارے میگ21 کے پائلٹ کو فوری طور پر رہا کرے اور اس کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

اسے بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کوکراراجواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست پائلٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں پائلٹ کی شناخت ونگ کمانڈرابھی نندن بتائی گئی ہے اور اس کا سروس نمبر بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھرپور اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اورایک بھارتی فضائیہ کے افسر کو زندہ گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا رویہ متاثر کنُ ہے، گرفتار بھارتی پائلٹ

بعدازاں گرفتار پائلٹ نے پاک فوج کے رویے اور سلوک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے اور وہ اسی قسم کے رویے کی بھارتی فوج سے بھی توقع رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |