برطانوی وزیراعظم کا پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں، برطانوی وزیراعظم


ویب ڈیسک February 27, 2019
پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں، برطانوی وزیراعظم فوٹو : فائل

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چند روز سے جاری کشیدگی اور تناؤ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم تھریسامے نے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' ایشیائی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ساتھ مل کر تناؤ میں کمی کے لیے مشترکہ طور کام کررہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : بھارتی حربہ ناکام؛ چین نے پاکستان کی حمایت کردی

وزیراعظم تھریسامے نے پاکستان اور بھارت کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہ قیام امن اور کشیدگی میں خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئین اور بہتر تعلقات کے قیام کے لیے تمام تر سفارتی اقدامات کو بروئے کار لائیں۔ تحمل اور بردباری سے معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پاکستان اور بھارت مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں، امریکا

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی طیاروں کی پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چار بم گرائے تھے جس پر پاک فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا جب کہ آج پاک فضائیہ نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور ایک بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔