پاکستان کی کامیاب کارروائی سے بھارتی فوج کے حوصلے پست ہوگئے بھارتی پائلٹ کا اعتراف

ہمارے 2 طیارے تباہ ہوئے اور ہم نے اپنے پائلٹ کھو دیئے اور یہ بہت بڑا نقصان اور کھلی شکست ہے، سابق بھارتی پائلٹ


ویب ڈیسک February 27, 2019
پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیاروں کو مارا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

سابق بھارتی پائلٹ رام پرکاش نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں 2 بھارتی طیاروں کے تباہ ہونے سے انڈین فورسز کے حوصلے پست ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی فضائیہ کے سابق پائلٹ رام پرکاش نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ہم نے 2 طیارے گنوائے اور پائلٹ کھوئے ہیں جو کہ بھارتی فورسز کی ناکامی ہے، پاک فضائیہ کے دلیرانہ حملے سے بھارتی فوج کے حوصلے پست ہوگئے ہیں۔

بھارتی پائلٹ رام پرکاش نے مزید کہا کہ میری کشمیر میں تعینات ایک بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے وہ بہت افسردہ تھےاور میں نے گفتگو کے دوران بھارتی فضائیہ کے نقصان پر ونگ کمانڈر کا مورال ڈاؤن پایا۔ یہی کیفیت پوری بھارتی فوج میں ہے۔

انڈین ایئر فورس کے سابق پائلٹ نے پاک فوج کی رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گرفتار بھارتی پائلٹ کے ساتھ نہایت احسن سلوک کیا جا رہا ہے، گرفتار پائلٹ کو طبی امداد مہیا کی گئی اور کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی گئی۔ پاک فوج کا یہ عمل قابل تعریف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |