بلوچستان اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے لانے کے لئے وفاق اپنا کردار ادا کرے، قرارداد میں مطالبہ


ویب ڈیسک February 27, 2019
ملکی سلامتی کے لئے بلوچستان کے لوگ کسی سے پیچھے نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان ۔ (فوٹو: فائل)

بلوچستان اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکرسردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت ہوا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے مشترکہ قرارداد ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے پیش کی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے لانے کے لئے وفاق اپنا کردار ادا کرے کیوں کہ پلوامہ واقعہ خود بھارت سرکار کی کارستانی ہے جب کہ قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بعد ازاں بلوچستان اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قراداد منظور کرلی گئی، ایوان نے بھارتی جارحانہ عزائم کو خطے کے کیے خطرہ بھی قرار دیا جب کہ بھارتی دراندازی پر بروقت کاررروائی پر ایوان نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور بھارت پاکستان کو مستحکم دیکھنا نہیں چاہتے، ہم عسکری قوت ہیں اور اپنا دفاع جانتے ہیں، پاکستان نے سخت مؤقف اپنا کر پوری دنیا کو جواب دیا، بلوچستان کی اقلیتی برادری نے بھی پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے کیوں کہ ملکی سلامتی کے لئے بلوچستان کے لوگ کسی سے پیچھے نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |