بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرلی ڈوزئیر پاکستان کے حوالے

بھارتی حکام نے ڈوزیئر نئی دہلی میں پاکستانی قائم مقام ہائی کمشنرکے حوالے کیا اور گرفتار پائلٹ کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔


ویب ڈیسک February 28, 2019
بھارتی حکام نے ڈوزیئر نئی دہلی میں پاکستانی قائم مقام ہائی کمشنرکے حوالے کیا اور گرفتار پائلٹ کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ فوٹو: فائل

بھارت نے پاکستان کی پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتے ہوئے ڈوزئیر پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پاکستانی پیشکش قبول کرتے ہوئے ڈوزیئر پر مبنی تحقیقاتی تقاضا سفارتی طور پر پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریرکے بعد ڈوزیئر نئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنرکے حوالے کیا۔ ڈوزئیر میں پلوامہ واقعہ کی تفصیلات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلواما حملہ؛ پاکستان کی تحقیقات میں مدد کی پیشکش پر بھارت روایتی ہٹ دھرمی پر قائم

بھارتی ترجمان کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دیئے جانے والے ڈوزیئر میں گرفتار بھارتی پائلٹ کے حوالے سے بھی تفصیلات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں زوردار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |