ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے، ڈائریکٹر جنرل صحت

صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے، ڈائریکٹر جنرل صحت۔ فوٹو: فائل

کشیدہ صورتحال کے پیش نظرحکومت سندھ نے اندرون سندھ بالخصوص سرحدی پٹی سے ملحقہ علاقوں میں اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے۔

بھارتی جارحیت کے بعد پیدا ہونیوالی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرحکومت سندھ نے اندرون سندھ بالخصوص سرحدی پٹی سے ملحقہ علاقوں میں قائم صحت کے مراکز، تعلقہ سمیت دیگر ٹیچنگ اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے اورڈاکٹروں اور دیگر عملے کی رخصت بھی منسوخ کردی گئی۔


سندھ کے ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹرمسعودسولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ صوبائی محکمہ صحت نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاہے۔ اندرون سندھ کے تمام اسپتالوں سے دستیاب طبی سہولتوں، اسپتالوں میں بستروں، ڈاکٹروں اورعملے کی تعدادکی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

 
Load Next Story