بالاکوٹ ضمنی الیکشن کا معرکہ تحریک انصاف نے جیت لیا

احمدحسین شاہ 46438ووٹ لیکر کامیاب، لیگی امیدوارمظہرعلی قاسم کو39945ووٹ ملے


Zulfiqar Ali February 28, 2019
نشست مسلم لیگی ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ فوٹو: فائل

صوبہ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے30 بالاکوٹ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے30 بالاکوٹ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے نشست بھاری مارجن سے اپنے نام کرلی جب کہ مسلم لیگ (ن)گرینڈ اتحاد کے باوجود بھی تحریک کے انصاف کے امیدوار احمد حسین شاہ کو ٹف ٹائم نہ دے سکی، وزیراعلیٰ محمود خان نے نومنتخب ایم یی اے سید احمد حسین شاہ کو مبارکباد دی۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والے غیرحتمی نتائج کے مطابق سید احمدحسین شاہ 46438ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ لیگی امیدوارسید مظہرعلی قاسم کو39945ووٹ ملے، متحدہ مجلس عمل کے عطاء اﷲ 1402ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ کے ہی سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمان کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جواتحاد کے باوجود بھی اسے بچانے میں ناکام رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔