سندھ کی 7 ریاستوں میں تقسیم سے متعلق درخواست مسترد

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کی لسانی بنیاد پر تقسیم خطرناک ہوگی، عدالت


Staff Reporter February 28, 2019
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کی لسانی بنیاد پر تقسیم خطرناک ہوگی، عدالت۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کو 7 ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے صوبہ سندھ کو7 ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نئے صوبے بنانا عدالت کا نہیں اسمبلی کا کام ہے، اسمبلیوں میں نئے صوبوں سے متعلق 2 تہائی اکثریت سے قانون پاس کرنا ضروری ہے، عدالت نے درخواست کا مکمل جائزہ لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں