افغانستان ميں نيٹو ہيلی كاپٹر كی فائرنگ سے 5 افغان پولیس اہلكار ہلاک

افغان حكومت كے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ بدھ کی رات غلطی سے كی گئی۔

نيٹو كے ترجمان لیفٹینٹ کرنل ول گرفن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔

افغانستان ميں نيٹو افواج کی فائرنگ سے 5 افغان پولیس اہلكار ہلاک ہو گئے۔


افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی فوجی اور افغان فورسز جنگجوؤں کا مقابلہ کر رہی تھیں اسی دوران امریکی افواج نے نیٹو ہیلی کاپٹر سے فضائی مدد مانگی جس پر ہیلی کاپٹر میں موجود نیٹو افواج نے غلطی سے قریب واقع پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغان حكومت كے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ بدھ کی رات غلطی سے كی گئی جس كا نيٹو نے اعتراف كر ليا ہے۔ نيٹو كے ترجمان لیفٹینٹ کرنل ول گرفن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے حملوں میں عام افراد اور سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں پر افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story