امریکا کا پاکستان اور بھارت سے خطے میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے پر زور
قائم مقام امریکی وزیر دفاع نےدونوں ممالک پر زور دیاہے کہ وہ مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔
امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیلینا وہائٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک سے خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے پر زور دیاہے۔
امریکی دفتر خارجہ کی جنوبی ایشیا کی ترجمان ہیلینا وہائٹ کاکہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 26 فروری کو بھارت کی دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بعد بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بات کی ہے جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے سیکیورٹی معاملات اورخطے میں امن و سلامتی قائم رکھنے کے مشترکہ مقصد میں قریبی تعاون پر زور دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی بات کی جس میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کو فوجی کارروائی سے پرہیز کرتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر کم کرنے پر زور دیا۔
پومپیو نےدونوں وزرائے خارجہ سے کہا امریکا پاکستان اور بھارت سے برداشت سے کام لیتے ہوئے کشیدگی کو ہرقیمت پر بڑھنے سے روکنے کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے براہ راست رابطے اور فوجی کارروائی سے پرہیز کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔
دوسری جانب پینٹاگان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام امریکی وزیر دفاع پیٹرک شناہان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے پر دھیان مرکوز رکھا ہے اور دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔