چوتھا ون ڈے انگلینڈ کے 418 رنز جوز بٹلر اور مورگن کی سنچریاں

جوز بٹلر نے150 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، انھوں نے صرف78 گیندوں کا سامنا کیا اور 12چھکے و 13چوکے لگائے۔


Sports Desk February 28, 2019
جوز بٹلر نے150 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، انھوں نے صرف78 گیندوں کا سامنا کیا اور 12چھکے و 13چوکے لگائے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈین بولنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6وکٹ پر 418کا بڑا مجموعہ حاصل کر لیا۔

سینٹ جارج میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈین بولنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6وکٹ پر 418کا بڑا مجموعہ حاصل کر لیا، جوز بٹلر نے150 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، انھوں نے صرف78 گیندوں کا سامنا کیا اور 12چھکے و 13چوکے لگائے۔

کپتان مورگن 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رنز کی بہتی گنگا میں ہیلز (82) اور بیئراسٹو (56) نے بھی ہاتھ دھوئے، دونوں نے ٹیم کو 100رنز کا آغاز فراہم کر کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں