بھارتی جنگی جنون نے سفری سہولیات بھی چھن لیں سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس معطل

بھارتی شہریوں کو براستہ سڑک واہگہ بارڈر پہنچانے کی تیاریاں


ویب ڈیسک February 28, 2019
سمجھوتہ ایکسپریس میں 21مسافروں نے بکنگ کروائی تھی فوٹو: فائل

بھارتی جنگی جنون کے باعث دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی نے لوگوں سے سستی سفری سہولت بھی چھین لی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس معطل کردی گئی ہیں۔

لاہور ریلوے اسٹیشن سے سمجھوتہ ایکسپریس کو جمعرات کی صبح آٹھ بجے روانہ ہونا تھا ، اس کے لیے 21مسافروں نے بکنگ کروائی تھی جن میں سے 5 مسافروں نے ٹکٹ کینسل کروالی تھیں جب کہ 16 افراد کو بھارت روانہ ہونا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ٹرین کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔



امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو براستہ سڑک واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا جائے گا، جن بھارتی شہریوں کے ویزے کی معیاد ختم ہونے والی ہے انہیں آج ہی واپس بھجوانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔



دوسری جانب کراچی سے بھارت جانے والی تھر ایکسپریس بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے۔ شیڈول کے مطابق تھر ایکسپریس کو جمعے کو کراچی سے روانہ ہونا تھا تاہم اب یہ ٹرین بھی روانہ نہیں ہوگی۔



پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی دونوں ٹرین سروسز کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹرین کینسل ہونے پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں