
پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کے بعد جہاں بھارتی سیاستدان جنگ کا شور مچارہے تھے وہیں بالی ووڈ فنکار بھی بڑھ چڑھ کر اپنی حکومت کی تائید کرتے ہوئے جنگ کا پرچار کرنے میں مصروف تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کو کراراجواب دینے پر فنکاروں کا پاک فوج کو خراج تحسین
گزشتہ روز پاک فوج نے بھارت کے دوطیارے مارگرائے تھے اور ایک بھارتی فوجی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیاتھا۔ ابھی نندن کے پکڑے جانے کے بعد بالی ووڈ فنکاروں کا جوش جھاگ کی طرح بیٹھ گیا ہے اوران کی جانب سے جنگ کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔
پاکستانی اداکار علی ظفرنے بالی ووڈ فنکاررنگاناتھن مادھون کا ایک ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا جس میں وہ پیغام دیتے نظر آرہے ہیں کہ یہ جنگ دوملکوں کے درمیان نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے میڈیا کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آپ چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کریں، مہربانی کرکے سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور امن کے لیے کام کریں۔
It’s a war against terror not between 2 nations yet. Dear Media —-you can actually stop this escalation .. please let’s be responsible and work towards peace.
— Ranganathan Madhavan (@ActorMadhavan) February 27, 2019
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکرنے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دراندازی پراپنی فوج کی خوب تعریف کی تھی تاہم گزشتہ روز بھارتی پائلٹ کے گرفتار کیے جانے کے بعد انہیں اچانک امن کی یاد ستانے لگی۔ انہوں نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی اور جنگ نہیں ہونی چاہئیے کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہو ں نے لکھا ہماری انگلیوں کا اس سے اچھا استعمال اور کوئی نہیں کہ ہم امن کے لیے کوششیں کریں اورابھی نندن کی واپسی کے لیے درخواست کریں۔


بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے بھارتی پائلٹ کو پاکستان میں عزت دئیے جانے کے عمل کو سراہا۔
The right thing to do Pakistan! Treating soldiers with respect is the humanitarian thing to do ... https://t.co/nzvsLglost
— Huma Qureshi (@humasqureshi) February 27, 2019
اداکارہ سشمیتا سین نے فاطمہ بھٹو کی امن اور انسانیت کی ٹوئٹ کو سراہتے ہوئےبھارتی پائلٹ کی بحفاظت واپسی کی دعا کی۔
We are all praying for the safe return of Wing Commander Abhinandan Varthaman #IAF gratitude from the daughter of a retired Indian Airforce officer @fbhutto for choosing humanity first & a way to peace🙏 Dugga Dugga & God bless https://t.co/6ztsyV5Dss
— sushmita sen (@thesushmitasen) February 27, 2019
اداکار ارجن رامپال نے پاک فوج کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اورکہا تعجب کی بات ہے کیا یہاں امن تک جانے کا راستہ جنگ ہے؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پائلٹ کی واپسی کی دعا کی۔
Heartbreaking yet thought provoking the images of our #WingCommanderAbhinandan captured by Pakistani army. Yes emotions run high, yet all one can wonder, Is war really the road to peace here? Just pray that Abhinandan returns home peacefully and safe.
— arjun rampal (@rampalarjun) February 27, 2019
اداکارہ تاپسی پنوں نے بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان کی ایک ویڈیوشیئر کی جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ پاکستانی فوج نے نا صرف ہمارے طیارے مارگرائے بلکہ ہمارا ایک پائلٹ بھی ان کے قبضے میں ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر خوف کا اظہار کرتے ہوئےتاپسی پنوں نےکہا میں جشن منانے سے اسی لیے خوفزدہ تھی۔
Now this is why I feared in all this celebration. Now what ! https://t.co/E8lLdurr9h
— taapsee pannu (@taapsee) February 27, 2019
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔