پاک بھارت کشیدہ صورتحال پرپمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ
ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسپتال میں کنٹرول روم قائم ، تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ
پاک بھارت کشیدہ صورتحال پرپمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پمز پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پمز اسپتال کے ایگزیکٹو بورڈ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر صحت عامر کیانی کو ایمرجنسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
بورڈ نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں جب کہ اسپتال میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔
اجلاس میں پمز اسپتال کی نئی ایمرجنسی بلڈنگ کو وارڈ کے طور پراستعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر رزاق سومرو کو چلڈرن اسپتال جب کہ ڈاکٹرطارق اقبال اورڈاکٹرذوفشاں جبین کو برن یونٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نرسز اور پیرا میڈکل اسٹاف کی موجودگی، پمزاسپتال کی ایمرجنسی لائٹس کے علاوہ تمام لائٹس بند رکھنے، اسپتال کی 17 ایمبولینسز ڈرائیورز کے ساتھ ہمہ وقت تیار رکھنے، جینریٹرز کے لیے 5 روز کا ایندھن اسٹاک رکھنے اور ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بینک میں خون کی موجودگی ضروری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔