
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات اورنجی ٹی وی چینل کودیئے گئے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت طاقت سے مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکا، بھارت خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان کی خواہش اور ترجیح امن اوراستحکام ہے، ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم امن وامان کے داعی ہیں۔ پاکستان امن کی خاطر لچک دکھانے کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم عمران خان مودی کے ساتھ بات چیت اور امن کی دعوت دینے کے لیے تیارہیں لیکن کیا مودی تیار ہیں؟
قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور ہم منصب کو امن وامان اور سلامتی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پردفاع میں جوابی کارروائی کی، بھارت کے جنگی جنون کے باوجود پاکستان نے مذاکرات کی پیشکش کی۔ بیلجیئم کے نائب وزیراعظم کا دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پاکستانی پیشکش قبول کرتے ہوئے ڈوزیئر پر مبنی تحقیقاتی مواد سفارتی طور پر پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد ڈوزیئر نئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔