
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، امید ہے دونوں ممالک کشیدگی کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسی حوصلہ افزا خبریں بھی آرہی ہیں جن سے دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے۔ صورت حال میں بہتری کے لیے پُر امید ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری تصفیے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔ امریکی خواہش خطے میں قیام امن کی ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کو خطے کے امن کے لیے 'خطرناک' قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا تھا۔
Trump says there's "reasonably decent" news on the India-Pakistan conflict and "hopefully" it's coming to an end https://t.co/Zc7SSTDEso pic.twitter.com/BPn3akSVh2
— Bloomberg Asia (@BloombergAsia) February 28, 2019
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔