روزے رکھتا ہوں لیکن پورے نہیں رکھ سکا عرفان خان
رمضان کے پورے مہینے کے روزے میں رکھ نہیں پاتا ہوں، عرفان خان
بالی وڈ اداکار عرفان خان اپنی فلم ''ڈی ڈے کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔ عرفان خان نے میڈیا کی جانب سے فلم کی کامیابی اور رمضان کی مبارک قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں روزے رکھتا ہوں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مصروفیات کے باعث پورے روزے رکھ نہیں پاتا۔
عرفان خان نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ وہ روزہ نہیں رکھتے البتہ یہ بات ضرور ہے کہ رمضان کے پورے مہینے کے روزے میں رکھ نہیں پاتا ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ زمانہ طالبعلمی میں میری والدہ روزے رکھنے کی تلقین کیا کرتی تھیں اور سحری کے وقت گہری نیند سے بیدار کر کے روزے رکھواتی تھیں لیکن جیسے جیسے مصروفیات بڑھتی گئیں ، روزہ اور نماز سے میں دور ہوتا گیا لیکن پھر بھی کوشش کرتا ہوں کہ ہر سال کچھ نہ کچھ روزے رکھ کر اللہ کے سامنے سرخرو ہو جاؤں۔