انٹرا افغان مذاکرات کیلیے قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے زلمے خلیل زاد


دوحہ میں بات چیت فائدہ مند رہی، امن کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں، امریکی نمائندہ خصوصی۔ فوٹو : فائل
افغان مفاہمتی عمل کے لیے نامزد امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مسلسل 3 روز مثبت مذاکرات ہوئے، دوحہ میں ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی، ایک دوسرے کو سمجھنے اور امن کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔
زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 دن فریقین آپس میں مشاورت کریں گے، دونوں فریقین چار اہم امور پر مشاورت کررہے ہیں، انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے۔