کرس گیل نے تین مزید اعزاز اپنے نام کرلیے

کرس گیل ایک روزہ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے ویسٹ انڈین کھلاڑی بن گئے ہیں۔


Muhammad Yousuf Anjum February 28, 2019
انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 چھکے مکمل کرنے کا کارنامہ انجادیا

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے تین مزید اعزاز اپنے نام کرلیے۔

انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں کرس گیل بولرزکے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں۔ چوتھے ون ڈے میچ میں انہوں نے ایک روزہ میچز میں 10 ہزار رنز بنانے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں 500 چھکے مکمل کرنے کا کارنامہ انجادیا۔ گیل برائن لارا کے بعد 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے ویسٹ انڈین بلے باز بن گئے ہیں۔

گیل نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں 97 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 14 چھکے شامل تھے۔ اس طرح اب ان کی جانب سے مجموعی چھکوں کی تعداد 506 ہوگئی ہے۔ کرس گیل سے پہلے اسی میچ میں انگلینڈ کے جوز بٹلر نے 12 چھکے رسید کیے تھے۔ گیل کسی بھی سیریز یا ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 26 چھکے لگانے کی تاریخ بھی رقم کرچکے ہیں۔ ان سے پہلے 26 بار بال کو باونڈری کے اوپر سے پار کوئی نہیں پھینک سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں