
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاوسنگ کیس میں باقاعدگی سے پیش ہوتے رہے ہیں، دونوں کیسز میں عدالت نے ضمانت بھی منظور کرلی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام شامل کرنا بلاجواز اور بدنیتی پر مبنی ہے، پوتی کی طبیعت خراب ہے لیکن ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکتا۔ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کرے۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔