شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام شامل کرنا بلاجواز اور بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست میں موقف


ویب ڈیسک February 28, 2019
وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاوسنگ کیس میں باقاعدگی سے پیش ہوتے رہے ہیں، دونوں کیسز میں عدالت نے ضمانت بھی منظور کرلی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام شامل کرنا بلاجواز اور بدنیتی پر مبنی ہے، پوتی کی طبیعت خراب ہے لیکن ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکتا۔ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کرے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں